ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سدرامیا کو کاویری مسئلہ پر واضح موقف اپناناچاہئے:وشواناتھ

سدرامیا کو کاویری مسئلہ پر واضح موقف اپناناچاہئے:وشواناتھ

Thu, 08 Sep 2016 13:32:59    S.O. News Service

بنگلورو۔7؍ستمبر(ایس او نیوز) سابق وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر ایچ وشواناتھ نے ریاستی حکومت کی طرف سے دریائے کاویری کا پانی تملناڈو کو فراہم کردئے جانے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیا کو پانی فراہم کرنے کی بجائے سپریم کورٹ کی حکم عدولی کرکے جیل جانا چاہئے تھا۔ ریاستی عوام کے مفادات کی خاطر حکومت کو اس طرح کا سخت موقف اپناناچاہئے تھا۔اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کاویری مسئلہ پر ریاستی وکلاء عدالت عظمیٰ کو حقائق سے باور کرانے میں بری طرح ناکام رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اقتدار کی ہوس چھوڑ کر سدرامیا کو چاہئے کہ کاویری مسئلہ پرسخت موقف اپنائیں ۔ تملناڈو کی طرف پانی بہانے کا سلسلہ فوراً روک دیں۔ اب بھی اگر سدرامیا میں تھوڑی سی عزت باقی ہے تو عہدہ کو لات مار کر عوام کے ساتھ احتجاج میں بیٹھ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ صبح شام کاویری کا ہی پانی پینے والے سدرامیا ، کاویری کے ساتھ دغا کررہے ہیں۔اس سے پہلے کہ ریاستی عوام بغاوت پر اتر آئیں حکومت کو کاویری معاملہ میں واضح موقف اپناناچاہئے۔


Share: